0
Sunday 7 Feb 2016 15:22

ٹھٹھہ، ماہی گیروں کی بستی میں آتشزدگی سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ، ماہی گیروں کی بستی میں آتشزدگی سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کیٹی بندر کے قریب جزیرے میں ماہی گیروں کی بستی میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں ایک جزیرے پر رہائش پزیر ماہی گیر اپنی جھونپڑیوں میں سو رہے تھے کہ ایک جھونپڑی میں لالٹین گرنے سے آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 4 افراد تو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 10 کو شدید زخمی حالت میں کشتی کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اسی دوران راستے میں ہی 6 افراد دم توڑ گئے، جبکہ 4 کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 518847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش