0
Wednesday 10 Feb 2016 11:30

گلگت شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث انتظامات سخت

گلگت شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث انتظامات سخت
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت گلگت میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کے مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، مرکزی شاہراہوں پر تعینات رینجرز، گلگت بلتستان اسکاوٹس اور گلگت بلتستان پولیس کے اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لینے کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلٰی ہاوس، قانون سازاسمبلی سمیت تمام حساس دفاتر کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرکے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کو چوکس کردیا گیا ہے اور پولیس موبائل گاڑیوں کی گشت بڑھا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 519596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش