0
Tuesday 29 Mar 2016 18:56

جنوبی پنجاب میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور آماجگاہوں کو ختم کیا جائے، علامہ اقتدار نقوی

جنوبی پنجاب میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور آماجگاہوں کو ختم کیا جائے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی جڑیں پنجاب اور خاص طور پر جنوبی پنجاب میں موجود ہیں۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ملکی سیکیورٹی ایجنسیز کی رپورٹس کے باوجود صوبائی دارلحکومت لاہور میں اتنا بڑا واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پنجاب حکومت میں شامل ایک مخصوص فکر کے لوگ دہشت گردوں کی سرپرستی اور پشت پناہی کرتے ہیں، پاکستانی سیکیورٹی اداروں اور میڈیا نے کئی بار جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کی آماجگاہوں کے حوالے رپورٹس پیش کی ہیں لیکن مخصوص افراد ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ ہم پاک فوج اور رینجرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور آماجگاہوں کو ختم کیا جائے، پنجاب حکومت کے ایک سینیئر وزیر کی جانب سے جنوبی پنجاب کو دہشت گردوں کے حوالے سے کلین چٹ دینا حیرانی کا باعث ہیں۔ علامہ اقتدار نقو ی نے کہا کہ حکمران ہر وہ اقدام انجام دیں گے جس میں کرپشن کے زیادہ مواقع ہوں، اورنج لائن اور میٹرو ٹرین جیسے پراجیکٹ کی بجائے ملک میں امن وامان اور سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 530376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش