0
Tuesday 29 Mar 2016 22:14

لاہور، بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج

لاہور، بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے سمن آباد میں بم دھماکے کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سمن آباد میں بم دھماکے کی جھوٹی اطلاع نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگوا دیں۔ ملزم محمد یحییٰ کی جھوٹی کال کی وجہ سے مقامی پولیس، ایس پی اقبال ٹاون، ایلیٹ فورس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسران میں تھرتھلی مچ گئی۔ بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو ڈبل ون ڈبل ٹو، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ کسی شہری کی جانب سے بم دھماکے کی جھوٹی کال چلائی گئی تھی۔ سمن آباد پولیس نے جھوٹی کال چلانے والے محمد یحییٰ کا نمبر ٹریس کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے محمد یحییٰ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے پہلے پولیس کنٹرول 15 پر کال کی اور فوراً بعد ریسکیو 1122 پر کال کی۔ کال چلتے ہی پوری پولیس فورس کی دوڑیں لگ گئیں۔
خبر کا کوڈ : 530433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش