0
Sunday 17 Apr 2016 10:05

لاہور، اقبال ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن، 28 افراد گرفتار

لاہور، اقبال ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن، 28 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 28 مشتبہ افراد کو کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کر لیا۔ رات گئے علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نے نفری حصہ لیا جبکہ کوائف مکمل نہ ہونے پر 28 مشتبہ افراد کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق جن افراد کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ان کے کوائف مکمل نہیں تھے جبکہ گرفتار افراد کو شناخت دینے اور تفتیش کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 533813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش