0
Monday 18 Apr 2016 22:15

کالعدم تنظیم کا ضمانت پر رہا کارکن غائب، عدالت نے ضمانتی کو جیل بھجوا دیا

کالعدم تنظیم کا ضمانت پر رہا کارکن غائب، عدالت نے ضمانتی کو جیل بھجوا دیا
اسلام ٹائمز۔ تحفظ پاکستان کورٹ لاہور نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیم حزب التحریر کے رکن کی ضمانت کے بعد غائب ہونے پر اس کے ضامن احمد علی رشید کو چھ ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ تحفظ پاکستان کورٹ نےکالعدم تنظیم کے ارکان آغا طاہر اور امجد اشرف سمیت 12 ملزمان کیخلاف مقدمہ کی سماعت کی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے فوج اور ریاست کیخلاف لٹریچر تقسیم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹرائل سے قبل ملزم امجد اشرف نے سپریم کورٹ سے ضمانت کرائی اور عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق اسے تحفظ پاکستان کورٹ میں ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے پر رہائی ملی۔ ملزم امجد اشرف دوران ٹرائل کچھ عرصہ تحفظ پاکستان کورٹ میں پیش ہوتا رہا تاہم بعد ازاں وہ غائب ہو گیا۔ عدالت نے اس کو اشتہاری قرار دے کر اس کے ضامن احمد علی رشید کو طلب کیا اور مفرور ملزم کو پیش کرنے یا ایک لاکھ زرضمانت عدالت کو جمع کرانے کا حکم دیا۔ ضامن کا کہنا تھا کہ اس کے پاس رقم نہیں اور نہ ہی وہ ملزم کو پیش کر سکتا ہے۔ تحفظ پاکستان کورٹ کے جج مقرب خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ضامن احمد علی رشید سے کہا کہ تم نے عدالت سے دھوکہ کیا ہے۔ عدالت نے ضامن کو حراست میں لینے کا حکم دیتے ہوئے اس کو 6 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔
خبر کا کوڈ : 534106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش