0
Saturday 23 Apr 2016 20:24

کرپشن صرف پانامہ پیپرز لیکس میں ہی نہیں ملک کے ہر ادارے کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ لیاقت بلوچ

کرپشن صرف پانامہ پیپرز لیکس میں ہی نہیں ملک کے ہر ادارے کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور کرپشن فری پاکستان تحریک کی نگران کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے لاہور میں 24 اپریل عوامی دھرنا کے منتظمین اور زونل عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور کو اب ہمیشہ کے لیے عوامی طاقت اور بیداری سے کچلنا ناگزیر ہے۔ کرپشن فری پاکستان تحریک میں ہی پانامہ پیپرز لیکس نے پاکستان کے منظم کرپٹ مافیا کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کرپشن کی وجہ سے غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، لاقانونیت اور ناانصافی عوام کا مقدر بنا دی گئی ہے۔ پاکستان اللہ کی نعمتوں، وسائل اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال ہے لیکن مقتدر طبقہ انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کر رہا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم کا تحقیقات کے لیے اعلان ابھی مزید واضح ہونا ہے۔ کرپشن صرف پانامہ پیپرز لیکس میں ہی نہیں ملک کے ہر ادارے کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ کرپشن فری پاکستان تحریک منزل کے حصول تک جاری رہے گی، عوام کو بیدار اور منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہی کرپشن کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ 24 اپریل لاہور میں عوامی دھرنا کرپشن فری پاکستان تحریک کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق عوامی دھرنا میں آئندہ لائحہ عمل کا اہم اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 534886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش