0
Monday 2 May 2016 17:42

آئی ایس او 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منائے گی

آئی ایس او 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منائے گی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او امسال بھی اسرائیل کے ناپاک وجود کیخلاف 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منائے گی۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ریلیز اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف الحسین کی ہدایت پر ہر سال یوم مردہ باد امریکہ منایا جاتا ہے، جس میں ملک بھر میں نوجوان امامیہ، شیطانِ عصر امریکہ اور اس کے گماشتے اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں بھی پریس کلب تا امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس میں آئی ایس او کے کارکنان، مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا شریک ہونگے۔ انصر مہدی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے مسائل کی جڑ امریکہ و اسرائیل ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں پر امریکی ایما پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ تمام عالم اسلام امریکہ کیخلاف سراپا احتجاج بن جائے اور عالم اسلام کے قلب میں موجود خنجر اسرائیل سے نجات حاصل کرے۔ یاد رہے کہ آئی ایس او ہر سال 16 مئی کو امریکی و اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے یوم مردہ باد امریکہ مناتی ہے۔ اس حوالے سے بڑی ریلیاں اسلام آباد، کراچی، ملتان، سکھر، لاہور، کوئٹہ حیدر آباد اسکردو اور پشاور میں نکالی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 536424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش