0
Tuesday 31 May 2016 17:38

طورخم بارڈر سیل، بغیر ویزے کے آمدورفت جاری رکھنے کی افغانی درخواست مسترد

طورخم بارڈر سیل، بغیر ویزے کے آمدورفت جاری رکھنے کی افغانی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے افغان حکام کی جانب سے طورخم بارڈر پر بغیر ویزہ آمدورفت جاری رکھنے کی درخواست مسترد کردی ہے اور بغیر ویزہ آمدورفت کے وقت میں مزید توسیع کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ طورخم پر غیرقانونی آمدورفت کا سلسلہ نازک حالات کے باعث مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں افغانی حکام پر مشتمل ایک وفد نے خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی، جس میں طورخم بارڈ پر غیرقانونی آمدورفت کیلئے عیدالفطر تک توسیع کی طلب کی گئی تھی، جس پر پاکستانی حکام نے انکار کردیا اور بارڈ پر آمدورفت کیلئے تمام لوازمات لازمی قرار دیئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ افغان حکام کی خواہش پر اس معیاد میں پہلے بھی ایک مہینے کی توسیع کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں افغان حکام کی جانب سے دراندازی کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 542491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش