0
Thursday 16 Jun 2016 15:22

ڈی آئی خان، گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ سانحہ کا زخمی سکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگیا

ڈی آئی خان، گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ سانحہ کا زخمی سکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے سانحہ کا زخمی بینک سکیورٹی گارڈ جعفر رضا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز شہر کے بیچوں بیچ انتہائی مصروف ترین شاہراہ فوارہ چوک پر پیش آیا تھا، جس میں دو الگ الگ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے سی ٹی ڈی اہلکار طارق جمشید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ اس واقعہ میں متعدد گولیاں بینک کی سکیورٹی پر معمور جعفر رضا کو بھی لگیں، جعفر رضا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی زندگی بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، مگر وہ جانبر نہیں ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 546336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش