0
Thursday 23 Jun 2016 17:36

ایم پی اے صدیق خان کی وفات پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا اظہار تعزیت

ایم پی اے صدیق خان کی وفات پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا ایم پی اے صدیق خان کی وفات پر ایم این اے غلام سرور خان سے اظہار تعزیت، مرحوم کی رہائش گاہ پنڈ نوشہری میں جاکر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ایم این اے غلام سرور خان سے اظہار تعزیت کے بعد انکا کہنا تھا کہ صدیق خان کی وفات اس خاندان کے لئے بڑا سانحہ ہے۔
مرحوم نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کیں صدیق خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست یہی وجہ ہے کہا آنکھ اشک بار اور ہر شخص رنجیدہ ہے، خورشید شاہ پنڈ نوشہری میں کافی دیر موجود رہے ایم این اے غلام سرور خان اورا نکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، انھوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں، عمائدین علاقہ اور سیاسی زعماء کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 548120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش