0
Wednesday 20 Jul 2016 00:48

متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مزدوروں کیلیے مفت رہائش کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مزدوروں کیلیے مفت رہائش کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 50 سے زائد مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنے عملے کو فری رہائش دینے کی پابند ہو گی۔ یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے کم تنخواہ لینے والے مزدوروں کے لیے اعلان کیا ہے کہ 50 سے زائد مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنے عملے کو فری رہائش دینے کی پابند ہو گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس سہولت سے وہ مزدور فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی تنخواہ ماہانہ 2 ہزار اماراتی درہم سے کم ہے جب کہ اس پر عملدرآمد رواں سال دسمبر سے ہوگا۔ یو اے ای کے انسانی وسائل اور امارات کے وزیر کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی حالت پر کئی مہینے تحقیق کرنے کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا، حکومتی ارکان کم تنخواہ لینے والے مزدوروں کے لیے بنائی گئی ان رہائش گاہوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں گے جب کہ ایسی رہائش گاہوں سے استفادہ کرنے والوں کی بڑی تعداد مرد حضرات کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نامناسب اور غیر معیاری سہولیات کی فراہمی کی صورت میں متعلقہ کمپنیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 554051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش