0
Monday 1 Aug 2016 15:42

کراچی میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی تصویریں حاصل کرلی گئیں

کراچی میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی تصویریں حاصل کرلی گئیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے تحقیقاتی اداروں نے دہشت گرد کی تصویریں حاصل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق 26 جولائی کو صدر کے علاقے پارکنگ پلازہ کے قریب پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد فائرنگ کے بعد حسن اسکوائر کے بعد گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کی جانب فرار ہوئے اور شبہ ہے کہ دہشتگردوں نے موٹر سائیکل تبدیل کرلی تھی۔ دہشتگردوں نے یونیورسٹی روڈ چھوڑ کر تیرہ ڈی کا رخ کیا۔

اسی علاقے میں ایک پرائیویٹ کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے دہشت گردوںٕ کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں دہشتگرد پینٹ شرٹ میں ہیں اور ہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں۔ تحقیقاتی ادارے دہشتگردوں کی تصویروں کو پولیس کے پاس موجود جرائم پیشہ افراد کے ڈیٹا سے میچ کر رہے ہیں، جبکہ ضرورت محسوس ہوئی تو فوٹیج کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے اسے بیرون ملک بھیجا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں فوجی جوانوں کو مجموعی طور پر سات گولیاں لگی تھیں، تاہم جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی نہیں مل سکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 557052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش