0
Saturday 3 Sep 2016 00:16

بلوچستان، فائرنگ کے 2 واقعات، 5 افراد جاں بحق

بلوچستان، فائرنگ کے 2 واقعات، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں لیویز فورس کے ایک اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہارگئے، مرنے والوں میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مارے جانے والے افراد کو کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، گزشتہ چند ماہ کے دوران آواران میں گھروں کے اندر گھس کر لوگوں کو ہلاک کرنے کے متعدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب آواران سے متصل ضلع کیچ کے علاقے زعمران میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیویز فورس کا ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ ادھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور آوران میں فائرنگ، بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔  کیچ ہی کے علاقے کپکپار میں نامعلوم مسلح افراد نے مچھلی فروش کو قتل کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔ واضح رہے کہ آواران اور کیچ کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جو کہ شورش سے زیادہ متاثر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 564726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش