0
Monday 28 Feb 2011 00:05

پیپلز پارٹی کیخلاف کوئی گروپ نہیں بنا رہا،کشکول توڑنا ہو گا اور سر اٹھا کر جینے کا یہ موقع ہاتھ سے نہیں گنوانا چاہیے،شاہ محمود قریشی

پیپلز پارٹی کیخلاف کوئی گروپ نہیں بنا رہا،کشکول توڑنا ہو گا اور سر اٹھا کر جینے کا یہ موقع ہاتھ سے نہیں گنوانا چاہیے،شاہ محمود قریشی
 سکھر:اسلام ٹائمز۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی گروپ نہیں بنا رہے۔ وہ ملتان سے گڑھی خدا بخش بھٹو جاتے ہوئے سکھر بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اپنی ہی پارٹی میں تفریق نہیں چاہتے، صدر زرداری کی مصروفیت کے باعث ان سے ملاقات نہیں ہوئی، تاہم صدر سے انکی جلد ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں کی پرواہ پہلے تھی نہ اب ہے، تاہم انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشکول توڑنا ہو گا اور سر اٹھا کر جینے کا یہ موقع ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہیے۔ اس سے قبل اوباڑو میں نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے سے تجدید عہد کیلئے گڑھی خدابخش بھٹو جا رہے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی، ان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی نیا سیاسی گروپ نہیں بنا رہے، مناسب وقت پر صدر سے ملاقات ہو گی۔ سکھر بائی پاس پر میڈیا سے بات چیت میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو پاکستان عالمی سطح پر ترقی یافتہ ہوتا۔ امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لیکن اس کا مطلب پاکستانیوں کو قتل کرنا یا دھمکیاں دینا نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو خود انحصاری کی پالیسی اپنانا ہو گی اور کشکول توڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست سے کالی بھیڑوں کو نکال کر صاف ہاتھ والوں کو ملک کی باگ ڈور دینی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 56683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش