0
Thursday 15 Sep 2016 12:57

نوابشاہ اور جامشورو میں ٹریفک حادثات، 8 جاں بحق چھ افراد زخمی

نوابشاہ اور جامشورو میں ٹریفک حادثات، 8 جاں بحق چھ افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ نوابشاہ میں شاہ پور جہانیاں کے نزدیک قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانے والا تیز رفتار ٹرالر ڈائیور سے بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی کاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو دولت پور اور شاہ پور جہاں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق 4 افراد کی شناخت سردار، علی، لیاقت اور محمد ہاشم کے ناموں سے ہوئی ہے جو صادق آباد پنجاب کے رہائشی مویشی تاجر تھے۔ جو کراچی کی مویشی منڈی میں اپنے جانور فروخت کرکے واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ دوسری جانب جامشورو میں انڈس ہائی وے پر تھرمل پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار کار بےقابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار سوار ستار لاشاری، ان کا 8 سالہ بیٹا سورت لاشاری اور ڈرائیور علی گل برہمانی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ستار کی اہلیہ اور بیٹی زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا، زیرعلاج بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 567476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش