0
Friday 16 Sep 2016 17:23

خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار کرنیوالے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار معطل

خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار کرنیوالے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار معطل
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار کرنیوالے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا، اس موقع پر ان کے گھر کے باہر موجود ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار روکتے رہ گئے اور بکتر بند گاڑی خواجہ اظہار الحسن کو لیکر روانہ ہو گئی، تاہم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کر دیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ کو بھی معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس سے قبل نماز جمعہ سے پہلے جب پولیس کی ٹیم نے خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، تو وہ گھر پرموجود نہیں تھے، اس دوران پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور واپس چلی گئی، جبکہ اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 567683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش