0
Friday 16 Sep 2016 19:18

ڈی آئی خان، علامہ رمضان توقیر کی سربراہی میں متولیان کا اجلاس

ڈی آئی خان، علامہ رمضان توقیر کی سربراہی میں متولیان کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحٰی کے فوراً بعد محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے مشاورتی مجالس کا آغاز ہوجاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام سیدعلیاں امام بارگاہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔ اجلاس میں ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور کے تمام تھلہ جات کے متولیان نے شرکت کی اور محرم الحرام کے حوالے سے مختلف خدشات، امکانات اور انتظامات میں بہتری کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے متولیان کو حکومتی انتظامات بالخصوص سکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اور سٹیشن کمانڈر کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقاتوں میں ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر متولیان نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے بعد لنگر حسینی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 567699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش