0
Saturday 24 Sep 2016 18:24

ایم ڈبلیوایم کے تحت مری میں 8 اہل تشيع اور 3 اہلسنت جوڑوں کی اجتماعی شادی

ایم ڈبلیوایم کے تحت مری میں 8 اہل تشيع اور 3 اہلسنت جوڑوں کی اجتماعی شادی
اسلام ٹائمز۔ مری کے علاقہ بھمبروٹ سيداں ميں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتين کے زير اہتمام 11 جوڑوں کى اجتماعى شادى کى تقريب منعقد ہوئی۔ شادى کے بندھن ميں بندھنے والے 11 جوڑوں ميں سے 8 اہل تشيع سادات اور 3  اہل سنت جوڑے شامل ہيں۔ تقريب کے مہمانان خصوصى ڈپٹى سيکرٹرى جنرل ايم ڈبليو ايم پاکستان ناصر عباس شيرازى، سيکرٹرى جنرل ضلع راولپنڈى علامہ على اکبر کاظمى اور شعبہ خواتين کى مرکزى سيکرٹرى تربيت خانم سيدہ نرگس سجاد جعفرى تھيں۔ شادى کى تقريب کے تمام انتظامات ايم ڈبليو ايم کے شعبہ ویلفیئر خير العمل فائونڈیشن  نے کيے تھے۔

ڈپٹى سيکرٹرى ايم ڈبليو ايم پاکستان ناصر عباس شيرازى اور علامہ سيد على اکبر کاظمى نے نقدى اور تحائف نو بياہتا جوڑوں ميں تقسيم کيے اور جہيز بھى ديا گيا۔ تقريب سے خطاب ميں ناصر عباس شيرازى نے نوبياتا جوڑوں کو مبارکباد پيش کى، انہوں نے سيکرٹرى جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفرى کى جانب سے نيک خواہشات کا پيغام بھى پہنچايا اور منتظمين کى کاوش کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین رنگ نسل فرقہ يا مذہب کى تميز کيے بغير انسانى خدمت پر يقين رکھتى ہے۔ تقريب سے خطاب ميں اہل سنت عالم دين مولانا ابرار قادرى نے مجلس وحدت  مسلمین کى جانب سے اتحاد امت کے ليے کى جانے والى کاوشوں کو خراج تحسین پيش کيا۔

انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت نے شيعہ سنى مسلمانوں کو قريب لا کر تکفيرى سوچ رکھنے والے عناصر کو ان کے مزموم مقاصد ميں ناکام کرديا۔ تقريب ميں اہليان علاقہ کى بڑى تعداد نے شرکت کى اور مجلس وحدت کے اس اقدام پر بھرپور خوشى کا اظہار کيا اور متظمين بالخصوص دختر ڈاکٹر محمد على نقوى شھيد خانم زہرا نقوى کو خراج تحسين پيش کيا۔ تقريب ميں ضلع راولپنڈى کے سيکرٹرى روابط اظہر کاظمى، سيکرٹرى فلاح و بہبود ناصر عباس، شیعہ ايکشن کميٹى و انجمن جانثاران اہليبيت (ع) کے رہنما زاہد حسين جعفرى، سادات کوہسار ويلفئير ايسوسى ايشن کے بانى رہنما امداد حسين نقوى، خطيب جامع مسجد بھمبروٹ سيداں مولانا ضيغم عباس جعفرى، خطيب مسجد حسينى سنگسيرى مولانا منير بلوچ، سماجى و مذہبى رہنما سيد ثاقب حسين جعفرى نے بھى شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 569883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش