0
Wednesday 28 Sep 2016 18:25

ڈی آئی خان، پولیس یونیفارم میں ڈکیتیاں کرنیوالا پانچ رکنی گروہ گرفتار

ڈی آئی خان، پولیس یونیفارم میں ڈکیتیاں کرنیوالا پانچ رکنی گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ڈکیتی کے پانچ ملزمان کا ایسا گروہ گرفتار کرلیا ہے، جو پولیس کی وردیوں میں گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرتا تھا۔ اس سلسلے میں ڈکیتی کی ایک واردات اس گروہ نے توصیف آباد میں انجام دی تھی۔ جس میں پانچج ملزمان پولیس کی وردیاں پہن کر ایک گھر میں تلاشی کے بہانے داخل ہوئے اور چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم اور زیورات لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ان ڈاکوؤں سے اسلحہ، واردات میں استعمال ہونے والی پولیس کی وردیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔ بیس جولائی کو تھانہ کینٹ کی حدود توصیف آباد کے علاقے میں محمد شفیع کے گھر پانچ نامعلوم ملزمان جن میں سے چار ملزمان نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن رکھی تھی، نے اسلحہ کی نوک پر گھر سے چالیس لاکھ روپے، 8 تولے سونے کے زیوارت اور ایک لائسنس دار رپیٹر چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او یاسر آفریدی نے پولیس کو سخت ہدایات جاری کیں تھیں۔ جس پر پولیس نے پانچ ملزمان نوید، عمر، عقیل، ابوبکر سہیل اور عدنان کو گرفتار کیا۔ ان سے سات لاکھ روپے کی چھینی گئی رقم، رپیٹر کے علاوہ دو کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔ اسی طرح تین جون 2016 کو ایک واردات کے بارے میں بھی گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اس وقوعہ کو تسلیم کیا۔ ان ملزمان سے 90 ہزار روپے اور اس وقوعہ میں بھی استعمال ہونے والی پانچ پولیس کی وردیاں برآمد کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 571084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش