0
Saturday 8 Oct 2016 15:47

ڈی آئی خان یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی خوفناک آواز سے گونج اٹھا

ڈی آئی خان یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی خوفناک آواز سے گونج اٹھا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی خوفناک آواز سنی گئی ہے، تاہم ان آوازوں کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ ظہرین سے نصف گھنٹہ قبل ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے یکے بعد دیگرے دھماکوں کی دو خوفناک آوازیں آئیں۔ آوازوں کے ساتھ زمین کی بے تحاشا دھمک کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس کی شدید لہر دوڑ گئی۔ گھروں میں موجود افراد اپنے پیاروں کی خبر گیری کیلئے رابطے کرنے لگے تو تاجر و دفاتر میں موجود افراد چھتوں اور اونچی جگہوں سے دھماکوں کے مقام کا تعین کرنے لگے۔ دھماکوں کے بعد کینٹ سے دھواں اٹھتا دیکھائی دیا، مگر تین گھنٹے گزر جانے کے باوجود دھماکوں سے متعلق سرکاری موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔ شہری بالخصوص اہل تشیع اکابرین ضلعی انتظامیہ سے دھماکوں کی نوعیت اور تفصیلات حاصل کرنے کیلئے رابطے کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 573767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش