0
Saturday 22 Oct 2016 17:09

سندھ حکومت نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نئی گورننگ باڈی تشکیل دے دی

سندھ حکومت نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نئی گورننگ باڈی تشکیل دے دی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کی آذادی پر قدغن لگاتے ہوئے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نئی گورننگ باڈی تشکیل دے دی ہے۔ میئر سمیت بلدیاتی اداروں کو بے دخل کردیا گیا ہے۔ نئی گورننگ باڈی کا تعارفی اجلاس 25 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ کے ڈی اے کی تاریخ میں انوکھی گورننگ باڈی تشکیل دی گئی ہے جس میں نہ میئر ہے، نہ ڈپٹی میئر، واٹر بورڈ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کراچی ریلوے، کراچی چیمبر اور کے پی ٹی کو بھی گھاس نہیں ڈالی گئی۔ نئی گورننگ باڈی کے چیئرمین وزیر بلدیات جام خان شورو ہوں گے جبکہ رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری اور ساجد جوکھیو کو گورننگ باڈی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سندھ حکومت کے اس اقدام سے تمام بلدیاتی امور پر صوبائی حکومت کا براہ راست کنٹرول ہوگا۔ نئی گورننگ باڈی کا تعارفی اجلاس 25 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 577539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش