0
Saturday 22 Oct 2016 17:54

عراقی افواج موصل کے محاذ پر کسی بھی دوسرے ملک کی فوج کو شریک ہونیکی اجازت نہیں دینگی، حیدرالعبادی

عراقی افواج موصل کے محاذ پر کسی بھی دوسرے ملک کی فوج کو شریک ہونیکی اجازت نہیں دینگی، حیدرالعبادی
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی مکمل نابودی پر زور دیا ہے۔ عراقی وزیراعظم نے بغداد میں امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹن سے ملاقات میں کہا کہ عراق کے عوام اور حکومت اپنے ملک میں داعش کو نابود کرکے چھوڑیں گے لیکن شام میں اس کا خطرہ باقی ہے۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ موصل کے محاذ پر جو عراقی افواج داعش کے خلاف جنگ کر رہی ہیں، وہ اس لڑائی میں کسی بھی دوسرے ملک کی فوج کو شریک ہونے کی اجازت نہیں دیں گی۔ عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں عراقی افواج کی کوششوں میں رخنہ اندازی کرے، لیکن وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا، کیونکہ عراقی افواج نے موصل کی آزادی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور وہ موصل کو آزاد کرا رہی ہیں۔ حیدرالعبادی نے امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ امریکی نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں ترک فوجیوں کی شرکت کی خبروں کی تردید کی۔ امریکی وزیر جنگ نے بغداد کا دورہ ایک ایسے وقت کیا ہے، جب موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیاں پچھلے چھے روز سے جاری ہیں۔ اس دوران بہت سے عراقی کمانڈروں نے ان کارروائیوں کے دوران امریکہ کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 577748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش