0
Sunday 23 Oct 2016 21:28

نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مقاصد کے بجائے دہشتگردی کیخلاف استعمال کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم

نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مقاصد کے بجائے دہشتگردی کیخلاف استعمال کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ملت تشیع کیخلاف حکومت کے ناروا اقدام پوری قوم کیلئے تشویش کا باعث ہیں، اخوت و وحدت کے داعی شیعہ علما کی پاکستانی شہریت کی معطلی اور قومی شناختی کو بلاک کیا جانا ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی دانستہ سازش ہے، ملک دشمن قوتوں کی ایما پر ملت تشیع کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پنجاب کے مختلف علاقوں سے سیاسی و سماجی شخصیات کو محض شیعہ ہونے کے جرم میں حکومتی اداروں کی طرف سے اٹھایا جانا ہمارے اضطراب میں اضافے کا باعث ہے، ہماری حب الوطنی اور قانون و آئین کی پاسداری کو کمزوری سمجھنا حکومت کا غیر دانشممدانہ اقدام ہے، حکمران ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش ترک کر دیں اور ہمارے خلاف کی جانیوالی نا انصافیوں کا فوری طور پر تدارک کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک ملت جعفریہ کی ان گنت قربانیاں ہیں ہم اس ملک کے ذمہ دار شہری ہیں اور اپنے ساتھ کسی قسم کے امتیازی سلوک کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مقاصد کے حصول کی بجائے دہشتگردی کیخلاف استعمال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 577911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش