0
Thursday 27 Oct 2016 13:09

طورخم بارڈر پر جدید ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ، 9 ارب روپے لاگت آئیگی

طورخم بارڈر پر جدید ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ، 9 ارب روپے لاگت آئیگی
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان طورخم بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کے بعد وہاںسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل کا منصوبہ بننےجارہا ہے۔ جس کا مقصد ایک چھت تلے امپورٹ و ایکسپورٹ کی سبھی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور تجارت میں آسانی لانا ہے۔ یہ منصوبہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مالی تعاون سے بنایا جارہا ہے، جس پر 9 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ منصوبے پر کام کا آغاز 15 جنوری 2017 کو شروع ہوگا، فرنیٹر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے منصوبے کی تعمیر کا ذمہ اُٹھایا ہے، جس کیلئے ایف ڈبلیو او کی ایڈونس پارٹی وہاں 15 نومبر کو پہنچ رہی ہیں، جو اپنے لیے کیمپ، رہائش و دیگر سہولیات کا بندوبست کرے گی۔ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) بارڈر ٹرمینل کے سینئر منیجر کرنل (ر) افتخار شنواری نے جنگ کو بتایا کہ مذکورہ منصوبہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مالی تعاون سے بنایا جارہا ہے۔ منصوبے کیلئے 09 ارب روپے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔ اس ٹرمینل میں سکینرز، ویئر ہاوسز، وے بریجز اور رہائشی ایریاز سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ 436 کنال اراضی پر مشتمل ہوگا۔ اس میں 136 کنال اراضی پاک فوج کی ہے جبکہ 300 کنال اراضی کوکی خیل اقوام کی ہے، جن کو سالانہ 2 کروڑ روپے 99 سال تک دیئے جائیں گے، جو وہ اقوام میں تقسیم کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ سارا منصوبہ 3 سال کا تھا تاہم این ایل سی نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل کرینگے منصوبے کا کام آغاز جنوری 2017 میں شروع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 578810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش