0
Sunday 6 Mar 2011 17:44

ریمنڈ ڈیوس سمیت 500 بلیک واٹر کے اہلکار ملک میں موجود ہیں، متحدہ مجلس عمل سے اتحاد نہیں کرینگے،صاحبزادہ فضل کریم

ریمنڈ ڈیوس سمیت 500 بلیک واٹر کے اہلکار ملک میں موجود ہیں، متحدہ مجلس عمل سے اتحاد نہیں کرینگے،صاحبزادہ فضل کریم
لاہور:اسلام ٹائمز۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس سمیت پاکستان میں 500 بلیک واٹر کے اہلکار موجود ہیں جو دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں، مگر بدقسمتی سے ہماری حکومت ابھی تک ریمنڈ ڈیوس سے ملنے والی معلومات قوم کے سامنے نہیں لا رہی، ان معلومات میں ریمنڈ کے دہشت گرد ہونے کے ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس سے برآمد ہونیوالے اہم مقامات کے نقشے و دستاویزات اور دہشت گردوں سے رابطے کے بعد یہ ثابت ہو گئی ہے کہ امریکہ بلیک واٹر کے ذریعے پاکستان میں انار کی پھیلا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شہباز بھٹی کا قتل عالمی سازش کا نتیجہ ہے، جس میں حکومت کی مکمل نااہلی سے ثابت ہوئی ہے۔ پنجاب اور وفاقی حکومتیں اقتدار کا کھیل کھیل رہی ہیں جن کے ٹوپی ڈرامہ سے قوم بخوبی آگاہ ہے۔ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت اور اپوزیشن کا کوئی کردار نظر نہیں آتا، پوری قوم نے 2008ء کے عام انتخابات میں جو امیدیں حکمرانوں سے وابستہ کی تھیں وہ امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھیوں قتل کے بعد ایک پاکستانی کو کچلنے والی گاڑی حکومت امریکی سفارت خانے سے برآمد نہیں کرا سکی اور اس میں ملوث دو امریکی شہری پنجاب اور وفاقی حکومت کے شکنجے سے کیسے بھاگ کر امریکہ پہنچے جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان ملزمان گرفتاری اور گاڑی کی برآمدگی کیلئے امریکہ سے خط و کتابت ہو رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب کسی بھی شخص کو کچل کر مارنے والوں کو خط و کتاب کے ذریعے بلوایا جائے گا۔ صاحبزادہ فضل کریم کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار این جی اوز اور بلیک واٹر غیر ملکی فنڈنگ سے پاکستان میں مذموم سازشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل آئندہ انتخابات میں کسی کا آلہ کار نہیں بننے گی۔ ایم ایم اے سے کسی صورت میں اتحاد نہیں کیا جائے گا۔ تاہم کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 57905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش