0
Saturday 29 Oct 2016 19:43

ڈان کی خبر کا معاملہ، وزیراعظم نے پرویزرشید سے قلمدان واپس لےلیا

ڈان کی خبر کا معاملہ، وزیراعظم نے پرویزرشید سے قلمدان واپس لےلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف نے اہم خبر کے حوالے سے کوتاہی برتنے پر پرویز رشید سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلم دان واپس لے لیا ہے۔ 6 اکتوبر کو ڈان اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی ابتدائی تحقیقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے پرویز رشید کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی۔ ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق پرویزرشید سے دو روز قبل وزارت اطلاعات واپس لی جاچکی تھی جس کے بعد وہ اپنے دفتر نہیں جا رہے تھے جبکہ سرکاری امور بھی انجام نہیں دے رہے تھے۔ وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ سیرل المیڈا کی خبر کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور بہت جلد اس کو قوم کے سامنے لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی تفتیش کر رہی ہے، تاہم تمام ذمہ داریاں پرویز رشید پر نہیں ڈالی گئیں لیکن غلط خبر کی وجہ سے ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا چوہدری نثار خبر کے حوالے سے میڈیا کو باقاعدہ آگاہ کریں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈان میں چھپنے والی خبر کی آزادانہ تحقیقات کے لیے پرویز رشید سے وزارت کا قلم دان واپس لیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے سینیئر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو الزامات اور اس کی وجوہات جبکہ اس کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق اخبار میں چھپنے والی خبر قومی سلامتی کے منافی تھی، تحقیقات کے مطابق پرویز رشید نے کوتاہی برتی اور انہیں آزادانہ تحقیقات کے لیے وزارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک اعلیٰ سطح کی سرکاری میٹنگ کے حوالے سے ڈان اخبار کے صحافی سیرل المیڈا کی خبر شائع ہوئی تھی۔ واضح رہے خبر میں کہا گیا تھا کہ اہم اجلاس میں حکومت نے انتہائی محتاط اور غیر معمولی طور پر واضح طریقے سے عسکری قیادت کو یہ پیغام پہنچا دیا کہ عالمی سطح پر تیزی سے پاکستان تنہا ہو رہا ہے جبکہ ریاستوں کی جانب سے کئی اہم معاملات پر کارروائیوں کے لیے اتفاق رائے کا بھی تقاضہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 579402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش