0
Thursday 3 Nov 2016 17:46

گڈانی حادثے میں 100 مزدوروں کے لاپتہ ہونیکی خبر بے بنیاد ہے، ثناء اللہ زہری

گڈانی حادثے میں 100 مزدوروں کے لاپتہ ہونیکی خبر بے بنیاد ہے، ثناء اللہ زہری
اسلام ٹائمز۔ حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیراعلٰی ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ گڈانی پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے مزدورں کی ہلاکت کے واقع پر صوبائی حکومت نے متعلقہ اداروں کے افسران کو معطل کر دیا ہے۔ ثناء اللہ زہری نے مزید بتایا کہ حادثے میں 17 مزدوروں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ 50 ورکرز زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 100 مزدوروں کے حادثے میں لاپتہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ دوسری جانب جائے حادثہ پر پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ہدایات دی ہیں کہ چاہے سرکاری ملازم ہوں یا کاروباری افراد، گڈانی میں آئل ٹینکر حادثے میں ملوث افراد کو کسی صورت نہ بخشا جائے۔
خبر کا کوڈ : 580781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش