0
Saturday 5 Nov 2016 17:31

عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے

عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کے دوروں کے دوران پارٹی کی خیبر پختونخوا کی قیادت بھی عمران خان کے ہمراہ ہوگی۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے خیبر پختونخوا کے دوروں کے دوران پنجاب کی قیادت کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار اور شیلنگ میں زخمی ہونے والے کارکنان کی لسٹ فراہم کی جائے اور ایسے تمام تمام کارکنوں کے لئے شاباشی سرٹیفیکیٹ تیار کئے جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف علاقوں کے دوروں میں عمران خان ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور کنونشنز میں اپنے دستخط شدہ سرٹیفیکیٹس کارکنوں میں تقسیم کریں گے۔ امکان ہے کہ اگلے دو روز میں عمران خان پشاور کا دورہ کریں گے اور شیلنگ سے شدید متاثرہ صوابی کے کارکن کے گھر کا بھی دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 581163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش