0
Monday 21 Nov 2016 13:21

بھارت کو پاکستان سے کئی گنا زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہے جبکہ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، خواجہ آصف

بھارت کو پاکستان سے کئی گنا زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہے جبکہ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کو پاکستان سے کئی گنا زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہے، جبکہ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سرحدی کشیدگی میں بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہے، لیکن وہ اسے چھپا رہا ہے جبکہ پاکستان میں شہدا کی تدفین عزت اور احترام سے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، جبکہ جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب بھی ملے گا۔ خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اپنی 96 سالہ والدہ کو قطار میں کھڑا کرکے سیاسی ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 585429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش