0
Tuesday 29 Nov 2016 13:58

ملتان، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت کیخلاف نعرے بازی

ملتان، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت کیخلاف نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، ریلی نکالی اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سنٹرل انڈکشن پالیسی ڈاکٹرز کو بیروزگار کرنے کے لئے بنائی ہے اور اس پالیسی کے نام پر ڈاکٹرز کو اعلٰی تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نشتر سے ہر سال 250 گریجوایٹ ڈگری حاصل کرتے ہیں، لیکن سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت صرف 9 سیٹیں ایف سی پی ایس کے لئے مختص کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز اعلٰی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سنٹرل انڈکشن پالیسی کو ختم نہ کیا گیا تو ینگ ڈاکٹرز احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 587404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش