0
Wednesday 7 Dec 2016 19:20

کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، 150 دن گزرنے کے باوجود بھارتی فوج ان کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکی، حافظ عبدالرئوف

کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، 150 دن گزرنے کے باوجود بھارتی فوج ان کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکی، حافظ عبدالرئوف
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ کشمیری بھائیوں کے لئے 40 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ امدادی سامان میں 500 خاندانوں کے لئے خشک راشن (آٹا، چینی، گھی، چاول، دالیں اور دیگر اشیائے خورونوش) پندرہ سو بستر، 500 ملبوسات، 200 جوڑے جوتے اور چار لاکھ روپے مالیت کی ادویات شامل ہیں۔ امدادی سامان کے ساتھ 8 رکنی میڈیکل ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں خدمات سرانجام دے گی۔ چیئرمین فلاح انسانیت فائونڈیشن حافظ عبدالرئوف نے مرکز سعد بن ابی وقاص کچہری چوک سے سامان روانہ کیا، اس موقع پر جماعة الدعوة جنوبی پنجاب کے زونل مسئول ابو معاذ عمران، جماعة الدعوة ملتان کے ضلعی مسئول میاں سہیل اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ چیئرمین ایف آئی ایف حافظ عبدالرئوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے درجنوں نہتے لوگ شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں، سینکڑوں خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، برنالہ سے لیکر چکوٹھی تک ساری کنٹرول لائن پر یہی صورتحال ہے۔ بچے، بوڑھے،عورتیں سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار بیٹھے ہیں، جبکہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن نے تمام متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ برنالہ، کوٹلی، نکیال، چکوٹھی، تتہ پانی، عباس پور، ہجیرہ، کھوئی رٹہ، چکار، چناری اور دیگر علاقوں میں پانچ ہزار خاندانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ حافظ عبدالرئوف نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، 150 دن گزرنے کے باوجود بھارتی فوج ان کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکی، کشمیر کے بھائیوں نے قربانیوں کی انتہا کر دی، اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کے کندھے سے کندھا ملا کر تحریک آزادی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کا ساتھ دیں، اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے ہر طبقے کے لوگ خصوصاً حکمران اپنے لڑائی جھگڑے اور مفادات کی جنگ کو چھوڑ کر کشمیریوں کے لئے یک آواز ہو کر عملی اقدمات کریں۔
خبر کا کوڈ : 589555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش