0
Friday 9 Dec 2016 20:41

دنیا میں گرین پاسپورٹ بدنام ترین ہے، پرویز خٹک

دنیا میں گرین پاسپورٹ بدنام ترین ہے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اب کوئی بھی خیبر پختونخوا میں چوری نہیں کرسکتا، ہم نے احتساب کا بااختیار اور مداخلت سے پاک کمیشن بنا دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے ہم دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، دنیا میں گرین پاسپورٹ بدنام ترین ہے۔ ملک سڑکوں اور پلوں سے نہیں بنتا، پاکستان میں جو سب سے زیادہ کرپٹ ہوتا ہے وہ خود کو سب سے بڑا آدمی سمجھتا ہے۔ اگر کوئی کرپشن یا چوری کرتا ہے تو وہ بڑا بے شرم یا ڈاکو ہے۔ ہم نے جو قانون بنائے ہیں، ان کی وجہ سے اپوزیشن ہمیں پکڑ سکتی ہے اور میں ہمت نہیں کر سکتا کہ احتساب کمیشن کو فون کرکے اپنا بنایا قانون خود توڑ دوں۔ انہوں نے کہا کہ وصل بلوور کے قانون کی مدد سے لوگ ہمیں گردن سے پکڑ سکتے ہیں، میرا خیال ہے کہ سب سے پہلے خود کرپشن کی نشاندہی کروں۔
خبر کا کوڈ : 590167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش