0
Thursday 22 Dec 2016 19:10

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کریش کلاسز کا آغاز ہوگیا

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کریش کلاسز کا آغاز ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں کریش کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں سیکریٹری تعلیم محمد یاسین کا کہنا ہے کہ طلباء کے لئے کریش کلاسز کے انعقاد کا مقصد امتحانات سے قبل طلباء کو امتحان کے لئے مکمل طور پر تیار کرنا ہے، تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اسی مقصد کے لیے بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے، کلاسز کے اختتام پر طلبا و طالبات کا میٹرک بورڈ کی طرز پر امتحان بھی لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور اس ملک کے مستقبل کی خاطر آئی ایس او پاکستان نے تعلیمی میدان میں طلباء کے لیے ایسے پروگرامات کا آغاز کیا کہ جن کی مثال نہیں ملتی، یہ روایت مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے بعد جلد ہی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے بھی کریش کلاسز کا آغاز کیا جائے گا جس کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 593770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش