0
Tuesday 3 Jan 2017 13:11

پشاور، تیز رفتار وین الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

پشاور، تیز رفتار وین الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور موٹر وے پر تیز رفتار مسافر وین اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دس شدید زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق وین پشاور سے چار سدہ جا رہی تھی کہ دریائے کابل کے قریب تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ بارہ شدید زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں حادثے کے مزید دو زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ دریائے کابل پر الٹنے والی وین حادثے کے باعث مکمل تباہ ہوگئی، امدادی ٹیموں کے مطابق کئی زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔
خبر کا کوڈ : 596708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش