0
Thursday 5 Jan 2017 17:18

لاہور، مولانا فضل الرحمان کا اتفاق ہسپتال میں کامیاب آپریشن، ڈاکٹر نے پتا نکال دیا

لاہور، مولانا فضل الرحمان کا اتفاق ہسپتال میں کامیاب آپریشن، ڈاکٹر نے پتا نکال دیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پھر علیل ہو گئے جنہیں لاہور کے اتفاق ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں ان کے پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد مولانا فضل الرحمان کو پرائیویٹ روم میں منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو پتے میں پتھری کی شکایت تھی اور ایک ماہ قبل بھی انہیں پتے میں درد کے باعث اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاؤن لاہور میں داخل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ ادویات استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ایک ماہ میں ادویات سے افاقہ نہ ہونے پر انہیں آج دوبارہ اتفاق ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر ان کے پتے کا آپریشن کر کے پتا نکال دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ہوش میں آنے کے بعد کارکنوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 597353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش