0
Wednesday 11 Jan 2017 11:35

پاراچنار، مہورہ میں "محفل بیاد شہداء کرم " کا انعقاد

پاراچنار، مہورہ میں "محفل بیاد شہداء کرم " کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سے لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ مہورہ میں محفل بیاد شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ مہورہ کے امام بارگاہ میں تحریک حسینی کی جانب سے تکفیریوں کے مقابلے میں نبرد آزما ہونے والے شہداء کی یاد میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء، زعماء، ذاکرین اور مقامی لوگوں سمیت کرم ایجنسی کے دیگر علاقوں سے آنے والے ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی، جبکہ سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب کے شرکاء سے تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی، مسئول تبلیغات انصارالحسین پاکستان پاراچنار علامہ زاہد حسین، تحریک حسینی کے سابق صدر مولانا منیر حسین اور مولانا سید عسکر علی شاہ نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے پاک خون سے ہی پاراچنار کے عوام پرامن زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کی قربانی کی وجہ سے پاراچنار کے عوام کو تمام دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم ایجنسی کے جوان عزت کی موت یعنی شہادت قبول کرتے ہیں، تاہم وہ ذلت کی زندگی نہیں چاہتے۔ انہوں نے علاقائی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کی ماوں نے اپنے حقوق چھیننے کی خاطر شہداء دیئے ہیں۔ اب بھی اگر کرم ایجنسی کے غیور عوام کو ان کے حقوق غصب کرکے تنگ کیا گیا تو لبیک یاعلیؑ، لبیک یا زہراء (س)، لبیک یاحسینؑ اور لبیک یا زینب (س) کے نعرے لگا کر میدان میں جام شہادت نوش کرسکتے ہیں۔ تقریب میں شہداء اسلام اور مرحوم سابق ایرانی صدر آقای علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 598894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش