0
Sunday 15 Jan 2017 09:14

کشمیریوں کو ان کا حق دلانا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے، ایاز صادق

کشمیریوں کو ان کا حق دلانا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے برطانیہ میں دولت مشترکہ کے ممالک کی سپیکرز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بروئے کار لا کر مسئلہ کشمیر کے حل میں پیشرفت کی جا سکتی ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوشش اور کاوشیں ضروری ہیں۔ کشمیر علاقائی نہیں بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے دنیا کو اپنا موثر کردار ادا کرنا پڑے گا۔ ان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کشمیریوں کو ان کا حق دلانا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے۔ نہتے کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایاز صادق نے کہا پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان بھارت سے مذاکرات چاہتا ہے۔ بھارت سے مذاکراتی عمل بنیادی ایشوء خصوصاً مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اب بین الاقوامی طاقتوں اور خصوصاً کامن ویلتھ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 600174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش