0
Thursday 2 Feb 2017 17:51

ٹرمپ کی متعصبانہ پالیسی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، سرفراز نقوی

ٹرمپ کی متعصبانہ پالیسی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، سرفراز نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے لاہور میں کارکنان سے خطاب میں امریکہ کی طرف سے 7 مسلمان ممالک پر پابندی کو غیر قانونی، غیر انسانی اور انسانی حقوق کے منافی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اس اقدام نے انسانی حقوق کے مسئلے میں امریکہ کی ماہیت کو پوری عالمی برادری پر آشکار کر دیا ہے، ٹرمپ کی یہ متصعبانہ پالیسی پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا اسلام امن و روا داری کا درس دیتا ہے لیکن امریکی پروردہ داعش و طالبان نے روشن چہرہ کو مسخ کیا، جس کی بنیاد پر مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دیا جا رہا ہے جوکہ عالم اسلام کیلئے قابل تشویش ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم اسلام کو استکباری طاقتوں کیخلاف اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، مسلمانوں پر دہشتگردی کا الزام لگایا جاتا ہے جبکہ عالم اسلام دور حاضر میں خود دہشتگردی کا نشانہ بنی ہوا ہے۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے واضح ہوگیا یہودی لابی اسلام مخالف ہے، امریکی صدر کی انتہا پسندانہ سوچ کی بدولت مسلم ممالک پر پابندیاں اور پالیسیاں عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں اور امریکہ اور کینیڈا میں مساجد پر حملے ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسیوں کا ہی شاخسانہ ہیں، مساجد پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو بے نقاب کیا جائے۔ سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ متعصبانہ پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تو نہ صرف امریکہ کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ ٹرمپ کی منفی پالیسیوں سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گی، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں مسلمانوں کیخلاف ہونیوالی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھایہ چند ممالک کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا حکومت پاکستان کو پارلیمنٹ میں امریکہ کے ان انتہاپسندانہ اقدام کیخلاف قرارداد پیش کرنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 605920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش