0
Thursday 2 Feb 2017 18:43

پاکستان کو ٹرمپ کیبجائے امریکی، بھارتی وظیفہ خوروں سے خطرہ ہے، اعجاز چوہدری

پاکستان کو ٹرمپ کیبجائے امریکی، بھارتی وظیفہ خوروں سے خطرہ ہے، اعجاز چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ بیان دینے سے پہلے اپنے بڑوں سے اجازت لیا کریں، بعد میں رانا ثناء اللہ کو شرمندگی اور سرزنش دونوں کا سامنا رہتا ہے۔ اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان کو ڈونلڈ ٹرمپ کی بجائے امریکہ اور ہندوستان کے وظیفہ خوروں سے خطرہ ہے۔ میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو سزا سے بچا کر امریکہ روانہ کرنے والوں کو زبان کھولتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔ رانا ثناء اللہ پنجاب میں لاقانونیت کی سرپرستی کرتے ہیں۔ پنجاب میں شریف خاندان نے پولیس کو رانا ثناءاللہ کے ذریعے تباہ کیا۔ ریاستی اداروں خصوصاً افواج پاکستان پر رانا ثناء اللہ بھارتی مؤقف سے رہنمائی لیتے ہیں۔ اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوموں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے شخص سے حساب لیا جائے گا، جیلوں کو غریبوں کی بجائے قوم اور وطن کے حقیقی دشمنوں سے بھرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ چوروں کی نانی" گرفت میں آگئی تو رانا ثناء اللہ جیسوں کا احتساب مشکل نہیں رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 605950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش