0
Friday 3 Feb 2017 13:27

پاکستان میں 17 ہزار سے زائد ایڈز کے مریض مگر محض 8 ہزار زیرعلاج

پاکستان میں 17 ہزار سے زائد ایڈز کے مریض مگر محض 8 ہزار زیرعلاج
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت صحت نے ملک بھر میں موجود ایڈز کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جاری اعداد و شمارکے مطابق ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 224 ہے۔ ان میں سے 8 ہزار 133 مریض زیرعلاج ہیں۔ پنجاب میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریض 6803 اور زیرعلاج 3741 مریض ہیں۔ سندھ میں 5646 رجسٹرڈ مریض ہیں، جن میں سے 2257 زیر علاج ہیں۔ خیبر پختوانخوا میں 2085 مریض رجسٹرڈ ہیں اور 917 زیر علاج ہیں۔ بلوچستان میں 526 مریض رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 303 زیر علاج ہیں۔خیبر پختونخوا میں ایڈز کے سب سے زیادہ مریض پشاور میں 587 رجسٹرڈ ہیں۔ بنوں میں 237، چارسدہ میں 118، سوات میں 117 مریض رجسٹرڈ ہیں۔ ایڈز کہ جس کا تصور ہی عوام کیلئے روح فرسا ہے، اسی مرض سے متعلق قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایڈز سے متاثرہ خون معصوم بچوں کو لگایا گیا، علاوہ ازیں ایک ہسپتال میں ایڈز سے متاثر دو افراد کی ملازمت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 606104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش