0
Tuesday 7 Feb 2017 18:55

کراچی میں دہشتگردی کیلئے ’’را‘‘ فنڈنگ کرتی رہی ہے، سلیم شہزاد کا انکشاف

کراچی میں دہشتگردی کیلئے ’’را‘‘ فنڈنگ کرتی رہی ہے، سلیم شہزاد کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ فنڈنگ کرتی رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیلئے ’’را‘‘ کراچی میں فنڈنگ کرتی رہی ہے، ایم کیو ایم کے عسکری ونگ نے بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، جبکہ جاوید لنگڑا بھارت میں بیٹھ کر دہشتگردی کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی، جس کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ کو آج خط لکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے بانی رکن اور ماضی میں الطاف حسین کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سلیم شہزاد 25 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے دبئی سے کراچی پہنچے تھے، جہاں انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 607349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش