0
Thursday 16 Feb 2017 18:49

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خواجہ آصف

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔ پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ کامرہ میں پاک فضائیہ کے 14 سکواڈرن کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت پاک فضائیہ کیلئے تاریخی ہے۔ 21ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے جدید طیاروں کی شمولیت ضروری ہے۔ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے بلاک ٹو پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کے حوالے سے کامرہ ائیربیس پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک ہوئے۔ جدید بلاک ٹو جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ایئرفورس بیس منہاس کے 14ویں اسکواڈرن میں شامل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے تقریب کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف کو جہازوں سے سلامی پیش بھی کی جبکہ طیاروں نے فلائنگ پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔

تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ کے سکوارڈرنز کو بتدریج جدید طیاروں سے لیس کیا جارہا ہے۔ پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاک فضائیہ نے ملک اور بیرون ملک شاندار فضائی کرتب دکھائے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پاک فضائیہ جرات اور بہادری کی علامت ہے، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، مشکل وقت میں پاک فضائیہ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ ضرب عضب کی کامیابی میں پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا، سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 610157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش