0
Monday 20 Feb 2017 14:01

پولیس کا سرچ آپریشن، فیصل آباد میں امام مسجد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پولیس کا سرچ آپریشن، فیصل آباد میں امام مسجد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد فیصل آباد میں پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے بائیومیٹرک چیکنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کی طرف سے ملک دشمن عناصر کا سراغ لگانے کیلئے لائلپور ٹاؤن کے مختلف علاقوں کمشنر آفس، اقبال سٹیڈیم، سول لائنز، جنرل بس سٹینڈ سمیت کئی مقامات پر مشکوک افراد کی تصدیق بائیو میٹرک کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی ٹیموں نے ان علاقہ جات میں واقع ہوٹلز کی تلاشی لیتے ہوئے وہاں رہائش رکھنے والے افراد کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سرچ آپریشن کے دوران گلفشاں کالونی سے ایک مسجد کے امام خلیل الرحمن کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 611294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش