0
Friday 10 Mar 2017 17:49

کراچی، گارمنٹس فیکٹری میں آگ گئی

کراچی، گارمنٹس فیکٹری میں آگ گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے شہر بھر کا فائر بریگیڈ عملہ مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا، جس نے آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور 2 واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ تیسرے درجے کی شدت اختیار کر گئی ہے اور شہر بھر سے فائر بریگیڈ کا عملہ اور آلات طلب کر لئے گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں مزدوروں کی بڑی تعداد کام کرتی ہے، تاہم نماز جمعہ کی وجہ سے فیکٹری میں کم لوگ موجود تھے، جبکہ آگ لگنے کے وقت جو لوگ فیکٹری میں موجود تھے، انہوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔
خبر کا کوڈ : 616865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش