0
Tuesday 21 Mar 2017 09:28

طورخم بارڈر 32 روز بعد کھول دیا گیا

طورخم بارڈر 32 روز بعد کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کو 32 روز بعد آج سے کھول دیا گیا۔ طورخم پر پاک افغان تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں، شہریوں کی آمدو رفت بھی بحال ہو گئی ہے۔  32 روز بعد پاک افغان بارڈر پر ایک بار پھر تجارتی سرگرمیاں اور لوگوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔ بارڈر کھولنے کا فیصلہ گذشتہ روز وزیراعظم میاں نواز شریف نے افغان اپیلوں کے بعد کیا تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ادھر چمن میں بھی ایف سی حکام نے تحریری احکامات ملنے کے بعد باب دوستی کے مقام پر پاک افغان سرحد کھول دی۔ گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی کڑیاں افغان سرزمین سے جبکہ دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان میں پاکستان دشمن عناصر سے جا ملتے ہیں۔ امید ہے کہ جن وجوہات پر سرحد بند گئی ان کے تدارک کیلئے افغان حکومت اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے۔ دہشتگردی کے تعاون کیلئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے طورخم اور چمن کے مقامات پر 16 فروری کو پاک افغان سرحد بند کی تھی جبکہ 7 اور 8 مارچ کو عارضی طور پر سرحد کھولی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 620105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش