0
Tuesday 29 Mar 2011 15:11

کرزئی خدا اور لوگوں سے بے پروا غلامی میں خوش ہیں، گلبدین حکمت یار

کرزئی خدا اور لوگوں سے بے پروا غلامی میں خوش ہیں، گلبدین حکمت یار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے افغان صدر حامد کرزئی کے جولائی کے اختتام تک سکیورٹی ذمہ داریاں کابل حکومت کو سپرد کئے جانے سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا کہ افغانیوں نے ان کے پرانے اور فرسودہ اعلان کو اہمیت دیئے بغیر سنا اور قائم مقام فرد اور سربراہ کے اس اعلان سے یہی امید کی جا سکتی ہے کہ وہ لوگوں اور خدا سے بے پرواہ اور محض غلامی میں خوش ہیں۔ ہر ذی فہم افغان جانتا ہے کہ کرزئی کا حالیہ بیان ان کے گزشتہ دعوؤں کی طرح صداقت سے خالی ہے اور اس کا مقصد لوگوں کو دھوکا دینا ہے، ان کے بیان کے مطابق پنج شیر، بامیان اور کابل کے صوبوں کی سکیورٹی معاملات افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیئے جائیں گے، گو کہ سہروبی صوبہ کابل کا حصہ ہے، تاہم وہ اس میں شامل نہیں اس طرح ہرات، مزارشریف، لشکرگاہ اور مہترلم شہروں کی سکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کی جائے گی، ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا ان علاقوں کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں عملی طور سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں میں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 62105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش