0
Wednesday 5 Apr 2017 22:56

پختونخوا میں تعلیم کے شعبے میں برپا انقلاب کی پوری دنیا معترف ہے، عاطف خان

پختونخوا میں تعلیم کے شعبے میں برپا انقلاب کی پوری دنیا معترف ہے، عاطف خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب کے بیان پر پی ٹی آئی کا بحی رد عمل سامنے آگیا۔ صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کہتے ہیں پختونخوا میں تعلیم کے شعبے میں برپا انقلاب کی پوری دنیا معترف ہو چکی ہے۔ بصیرت اور بصارت سے محروم افراد دیکھنے سے قاصر ہوں تو ہمدردی کے قابل ہیں۔ اپنے ایک بیان میں خیرپختونخوا کے وزیرتعلیم عاطف خان نے کہا ہے کہ مریم بی بی بینائی کی درستگی کیلئے پختونخوا کے جس بھی ہسپتال کا انتخاب کریں وہ اخراجات برداشت کریں گے۔ مریم بی بی ٹھیک کہتی ہیں ہم نے سکولوں کی تعمیر کے نام پر کمیشن اینٹھنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ حکومت میں آنے سے آج تک 1900 سے زائد نئے سکول تعمیر کر چکے ہیں۔ قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر 40 ہزار نوجوانوں کو اساتذہ کی صف میں شامل کیا۔ تین برس میں 12 ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کو پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پختونخوا میں والدین نے نجی سکولوں سے نکال کر اپنے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائے۔
خبر کا کوڈ : 625069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش