0
Saturday 8 Apr 2017 21:22

اگر امریکہ نے دوبارہ شام میں کارروائی کی تو یہ تیسری عالمی جنگ کیجانب پہلا قدم ہوگا، روس کا انتباہ

اگر امریکہ نے دوبارہ شام میں کارروائی کی تو یہ تیسری عالمی جنگ کیجانب پہلا قدم ہوگا،  روس کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد روس اور امریکہ شام میں ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ شام پر حملے اور روس کے ساتھ کشیدگی کے باعث اتوار کو اٹلی میں شروع ہونے والا جی سیون اجلاس امریکہ کے لئے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپنا دورہ ماسکو بھی منسوخ کر دیا۔ دوسری جانب سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اب بھی مسئلے کا سیاسی حل چاہتا ہے، امریکہ چاہے تو جارحیت کا راستہ چھوڑ کر امن کی کوششوں میں شریک ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے روسی وزیراعظم نے متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ شام میں کارروائی کی تو یہ تیسری عالمی جنگ کی جانب پہلا قدم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 625984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش