0
Wednesday 12 Apr 2017 19:34

خیبر پی کے کی ہنر مند خواتین کیلئے عالمی کانفرنس کا اعلان

خیبر پی کے کی ہنر مند خواتین کیلئے عالمی کانفرنس کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خیبر پختونخوا نے صوبہ کی ہنر مند خواتین کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اگلے ماہ (مئی) کے دوسرے ہفتے میں سمٹ کے نام سے وومن اینڈ بزنس انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ وومن چیمبر کی صدر شمامہ ارباب نے یہ اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی کانفرنس میں چین، نیپال، سری لنکا، بھارت، آسٹریلیا، ترکی، بھوٹان اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی کاروباری خواتین شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے خیبر پی کے کی خواتین کے دیگر ممالک کی خواتین کے ساتھ کاروباری روابط بن جائیں گے، جس سے ان کو بزنس کے حوالے سے تربیت بھی دی جائے گی، جبکہ اس ضمن میں خیبر پی کے کی کاروباری خواتین کا ایک وفد عنقریب چین بھی جائے گا۔ شمامہ ارباب نے کہا کہ وومن چیمبر کا ہمیشہ سے یہی مقصد رہا ہے کہ تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ خواتین کے ہنر کو آگے لایا جائے اور ان کو روزگار کے بہترین اور باعزت مواقعے فراہم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 627163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش